بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

جیمزاینڈرسن کا معروف پاکستانی بائولر سے بولنگ کے گْرسیکھنے کا اعتراف

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

لندن (این این آئی) دنیا ئے کرکٹ کے بہترین بولر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے پاکستانی بولر محمد آصف سے بولنگ کیگْر سیکھنے کا اعتراف کرلیا۔جیمز اینڈرسن ان دنوں ایشز سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجودتھے جہاں انہوں نے 3

میچز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔انگلش بولر جیمز اینڈرسن جو سوئنگ بولنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اپنی اس مہارت کے بارے میں آسٹریلوی ٹیلی ویڑن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 2010 کی سیریز میں محمد آصف کی بولنگ کو دیکھ کر ان کے انداز کو اپنایا۔جیمز اینڈرسن نے بتایا کہ 2010 کی ایشز سے قبل مجھے بولنگ کوچ نے کہا کہ کو کابورا گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتا اس لیے کچھ سیکھیں، تو میں نے آصف کی بولنگ دیکھنے کے بعد اْس ہی طرح سے پریکٹس کی جس کا میچز میں مجھے کافی فائدہ ہوا۔واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر ہیں ان کی وکٹوں کی تعداد 640 ہے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے 2010 میں انگلینڈ کا دورا کیا تھا جس دوران ہی میچ فکسنگ کی وجہ سے محمد آصف پرانٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…