منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

پی ٹی آئی حکومت گرانے کا بیان پوری( ن) لیگ مریم نواز کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اندر کی خبر دیدی

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مریم نواز کے کوئی بھی طریقہ استعمال کرکے حکومت گرانے کے بیان پر پوری مسلم لیگ (ن)کو اختلاف ہے کیونکہ انہی طریقوں کی وجہ سے آج ہم یہاں تک پہنچے ہیں،جب یقین ہو نظام آئین کے مطابق ہے اس وقت عدم اعتماد اس وقت لائیں گے،

سودا کرکے ضمیر بیچ کے ڈیل کرکے اقتدار نہیں چاہتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہا رخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں خرابی کی وجہ یہ ڈیلیں ہیں، ڈیلوں نے جو کچھ پاکستان کو دیا وہ سب کے سامنے ہے،نواز شریف کا ایک مطالبہ ہے حکومت گھر جائے اور شفاف انتخابات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں اور مریم نواز پارٹی کے کارکن ہیں لیڈر نواز شریف ہیں، خواجہ آصف کی بات درست ہے بیانیہ شہباز شریف کا چلے گا اور شہباز شریف کا بیانیہ وہی ہے جو مسلم لیگ (ن) کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر الیکشن چوری ہوا ہے، جو بھی حکوت آئی عوام کی نمائندگی کیلئے نہیں آئی،خاص مقصد کیلئے لایا گیا۔ ای وی ایم الیکشن کے نظام کی تباہی ہے جب تک الیکشن چوری ہوں گے ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کے 12 ارکان اجلاس میں نہیں تھے ان کی مجبوریاں تھیں جبکہ وزرا ء اور اتحادی منی بجٹ

میں ووٹ دینے کو تیار نہیں تھے، جس دن بیساکھی ہٹے گی حکومت اکثریت کھو بیٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ بات کرنے کی واحد جگہ پارلیمان ہی ہے، لانگ مارچ مسائل کو اجاگر کرنے کا طریقہ ہے، عوامی اجتماع سے حکومت پر کوئی دبائو نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کسی نے مطالبہ نہیں کیا کہ نواز شریف واپس آئیں، ایاز صادق نے جو بات کی وہ ان

کی سوچ میں ہوگی جب ایازصادق سے پوچھا کہ آپ نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق کیا بیان دیدیا تو جواب ملا سال تو نہیں بتایا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے پاکستان میں گیس کم ہوتی جارہی ہے مگر ایل این جی چھوڑ کر فرنس آئل امپورٹ کرنا 100 فیصد کرپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں 18 لوگ ایسے ہیں جن کا کام صرف ٹی وی پر جھوٹ بولنا ہے، حکومت کا میڈیکل بورڈ یہاں ہے،مریض لندن میں ہے،نواز شریف ہسپتال میں داخل نہیں تھے اس لیے ویزے میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف علاج کروا کر واپس آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…