جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

مسجدالحرام میں تطہیر اور سینی ٹائزیشن کے لیے 12 ٹیمیں دن رات مصروف

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

مکہ مکرمہ (این این آئی)حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد حرام کی تطہیر اور سینی ٹائزیشن کے واسطے 12 سے زیادہ ٹیموں کو مختص کیا ہے۔ ان ٹیموں میں شامل مرد اور خواتین کارکنان کی تعداد 4000 ہے اور یہ شفٹوں میں پورے 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ٹیم مسجد حرام کے اندر تمام تعمیراتی اجزا کی تطہیر پر مامور ہے۔ صفائی اور چمکانے کے لیے مناسب

مواد استعمال میں لایا جاتا ہے۔یہ ٹیم حجرِ اسماعیل اور مقام ابراہیم علیہ السلام کے فانوسوں اور قرآن کے شیلفوں، روشنی کے ستونوں، پیتل کے اسپیکروں اور صحنوں میں نصب پیتل کی اشیا کی صفائی اور انہیں چمکانے پر مامور ہے۔یہ ٹیم مسجد حرام کے تمام قالینوں کو دھونے ، خشک کرنے ، استری کرنے اور پھر قالینوں کے لیے مخصوص مادے سے معطر کرنے پر مامور ہے۔یہ ٹیم مسجد حرام میں سیڑھیوں اور برقی زینوں کی دھلائی اور صفائی پر مامور ہے۔ اس کام کے لیے اسٹین لیس اسٹیل کے لیے مخصوص مواد استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ٹیم لائٹ ہاسوں کی صفائی ستھرائی پر مامور ہے۔ اس مقصد کے لیے ریگ مال کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کمپانڈوں کی صفائی انجام دیتی ہے۔یہ ٹیم مسجد حرام میں چھتوں کی دھلائی کے علاوہ ستونوں اور اس میں موجود المونیم کی تنصیبات کی صفائی پر مامور ہے۔یہ ٹیم کسی بھی مطلوبہ اضافی کام کو انجام دینے پر مامور ہے خواہ وہ حرم مکی کے اندر ہو یا اس کے باہر، تاکہ حرم کی صفائی کے لیے مختص کارکنان کو ان کی جگہ سے نہ ہٹایا جائے۔یہ ٹیم حرم مکی کے اندر اور اس کے باہر پلاسٹک کے پائیدان کو دھونے اور پھر خشک کرنے کے بعد دوبارہ سے بچھانے کا کام انجام دیتی ہے۔یہ ٹیم مسجد حرام کے سامنے کے حصوں کی صفائی پر مامور ہے۔ ٹیم کے کارکنان داخلی راستوں پر سبز کھپریلوں کی صفائی کرتے ہیں اور انہیں پانی سے دھوتے ہیں۔یہ ٹیم مسجد حرام اور اس کے صحنوں میں موجود پانی کے کولروں کی صفائی کرتی ہے۔ اس مقصد کے لیے اطراف کی گرلوں کو ہٹا دیا جاتا ہے۔یہ ٹیم مسجد حرام کے اندر اور باہر موجود قالینوں کی صفائی انجام دیتی ہے۔ علاوہ ازیں قالینوں کو مسجد کے اندر اور باہر منتقل کرنے کا کام بھی اسی ٹیم کا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…