منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

منی بجٹ ،100 روپے کے ری چارج پر موبائل صارفین کو 90روپے کی بجائے اب کتنا بیلنس ملے گا ، صارفین کیلئے بری خبر

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)منی بجٹ کے بعد 100 روپے کے ری چارج پر موبائل صارفین کو 90روپے کی بجائے 86روپے کا بیلنس ملے گا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل 2021 المعروف منی بجٹ کی منظوری دے کر اسے پارلیمنٹ کے ایکٹ میں تبدیل کردیا اور اس طرح عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اہم شرط پوری کردی گئی۔ منظوری سے

متعدد اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کے استثنیٰ کو واپس لیا گیا جس کے بعد ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بیلنس ری چارج پر اضافی ٹیکس لینے کا اعلان کیا ہے۔اس وقت 100 روپے کے ری چارج پر اگر 90.3 روپے کا بیلنس ملتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا،اب صارفین کو ہر 100 روپے کے ری چارج پر 3.9 روپے کا اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا،اس طرح اب ہر 100 روپے کے ری چارج پر 90.9 کی بجائے 86.96 روپے کا بیلنس ملے گا۔اس کا اطلاق تمام سروسز یعنی جاز، یوفون، ٹیلی نار اور زونگ کے صارفین پر ہوگا۔ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بیلنس میں کٹوتی کے بارے میں صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے ایس ایم ایس بھی ارسال کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ جولائی 2019 تک 100 روپے کے ری چارج پر 76.9 روپے کا بیلنس ملتا تھا مگر سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد ٹیلی کام کمپنیوں نے آپریشنل اور سروسز فیس کی وصول روک دی تھی جس کے بعد صارفین کو 100 روپے کے ری چارج پر 90 روپے تک کا بیلنس ملنے لگا تھا۔واضح رہے کہ 14 جنوری کو قومی اسمبلی میں منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کثرت رائے سے دی گئی تھی۔اس منی بجٹ کی منظوری سے حکومت کو ٹیکسوں کے نفاذ اور استثنیٰ واپس لینے پر اضافی 343 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…