بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سنٹرل کنٹریکٹ کے لئے30 کھلاڑیوں کی فہرست تیار

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے 30 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے، ون ڈے کپتان اظہر علی اے اور سابق کپتان شعیب ملک بی کیٹگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا جائے گا۔ سرفراز احمد اور وہاب ریاض ڈی کیٹگری سے بی میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اے کیٹیگری میں مصباح الحق،اظہر علی، شاہد آفریدی، یونس خان اور محمد حفیظ شامل ہوں گے۔ محمد حفیظ اگرچہ ایک سال تک بولنگ نہیں کر پائیں گے اور صرف بطور بیٹسمین کھیلیں گے لیکن تینوں فارمیٹس میں شامل ہیں اور اے کیٹگری میں جگہ بنائیں گے۔ شاہد آفریدی صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلتے ہیں لیکن ٹیم کے سب سے سینئر کھلاڑی ہونے کی وجہ سے انہیں بھی اے کیٹگری ملی ہے۔
بی کیٹگری میں سرفراز احمد، وہاب ریاض، شعیب ملک، احمد شہزاد، سعید اجمل اور جنید خان کو جگہ ملے گی۔ سعید اجمل بھی بولنگ ایکشن کی تبدیلی کے بعد فارم میں نہیں اور نہ ٹیم میں شامل ہیں لیکن انہیں کنٹریکٹ میں جگہ دی گئی ہے، البتہ وہ اے سے بی کیٹگری میں پہنچ گئے۔ شعیب ملک بھی ٹیم میں واپسی کے بعد کنٹریکٹ لسٹ میں بھی واپسی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم انہیں اے کی بجائے بی میں رکھا گیا ہے۔
سی کیٹگری میں اسد شفیق، حارث سہیل، عمراکمل، صہیب مقصود، فواد عالم، راحت علی، سہیل خان، محمد عرفان، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو شامل کیا گیا ہے۔ محمد عرفان کی سی کیٹگری میں شمولیت حیران کن ہے کیونکہ وہ تینوں فارمیٹس میں شامل ہیں اور ٹیم کے سب سے اہم بولر سمجھے جاتے ہیں، اس کے بعد انہیں سی میں جب کہ وہاب ریاض کو بی میں رکھا گیا ہے۔
ڈی کیٹیگری کیلئے شان مسعود، محمد رضوان،عمر امین، سعد نسیم ، بابر اعظم، سمیع اسلم، عماد وسیم،انور علی، احسان عادل، عمران خان اور بلاول بھٹی مضبوط امیدوار ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…