بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

محمد رضوان اور ویرات کوہلی کے درمیان کیا بات ہوئی تھی ، قومی کرکٹر کا حیران کن انکشاف

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا ہے کہ کوہلی سے جو بات ہوئی وہ اپنے بھائی کو بھی نہیں بتائی۔اپنے حالیہ انٹرویو میں ویرات کوہلی

سے ہونے والی گفتگو کے حوالے سے کہا کہ کوہلی سے جو بات چیت ہوئی وہ ذاتی تھی۔محمد رضوان نے کہا کہ کوہلی سے ہونے والی گفتگو اپنے بھائی کو بھی نہیں بتائی، وہ میرے اور ویرات کے درمیان کی گفتگو تھی۔محمد رضوان نے ویرات کوہلی کی تعریف بھی کی اور انہیں ایک اچھا آدمی قرار دیا۔یاد رہے کہ دونوں کی ملاقات آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ہوئی، جہاں قومی ٹیم نے رضوان اور بابر اعظم کے درمیان 152 رنز کے ابتدائی اسٹینڈ کی بدولت 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔رضوان نے کہا کہ جب ہم کرکٹ کھیلتے ہیں تو ہم سب ایک خاندان کی طرح ہوتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ ویرات کوہلی دنیا میں نمبر ایک ہیں۔انہوں نے پاک بھارت میچ میں پیش آنے والے ایک واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ میں جب ہم نے ریویو لیا تو کوہلی نے کہا کہ کیا آپ ہم سب کو 10 اوورز میں آؤٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…