بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی پھر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ایک بار پھر بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق بارش کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کو داخل ہوگا جو جمعرات تک موجود رہے گا۔اعلامیے کے مطابق

منگل اور بدھ کے درمیان پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات سے جمعرات کے دوران ناران ، کاغان، مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، استور، ہنزہ، گلگت، وادی نیلم، باغ اور حویلی میں بھی ہلکی اور تیز برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو دیر، مالاکنڈ، کوہستان، گلگت بلتستان، کشمیر، ہزارہ اور سوات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔اعلامیے کے مطابق منگل اور بدھ کو کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللّٰہ میں بھی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے اس دورانیے میں کوہلو، بارکھان، اسلام آباد سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی توقع ہے۔اعلامیے کے مطابق چترال، دیر کالام، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہائو الدین، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش کی توقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…