منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا حکومت نے مریضوں کے مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اعلان کردیا

datetime 15  جنوری‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے مریضوں کے مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اعلان کردیا ہے جس کے لیے خیبر پختونخوا حکومت، اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اب پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں خیبر پختونخواہ کے مریضوں کا مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔

مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی یہ سہولت صوبائی حکومت کے صحت کارڈ اسکیم کے تحت دستیاب ہوگی۔لیور ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 50 لاکھ جبکہ کڈنی ٹرانسپلانٹ پر فی مریض 14 لاکھ روپے کا خرچہ صحت کارڈ کے تحت صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ اس حوالے سے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جیسے اہم ادارے میں مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت صوبائی حکومت کا عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کے دیگر اہم اداروں میں بھی صوبے کے عوام کو مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ صحت کارڈ اسکیم کے تحت کینسر کے مفت علاج کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ وسیع تر عوامی مفاد میں مفت او پی ڈی سروسز کو بھی صحت کارڈ سکیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…