جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

ویرات کوہلی کا بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

datetime 15  جنوری‬‮  2022 |

جوہانسبرگ(آن لائن )بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کپتانی سے دستبرار ہونے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے ٹی ٹوینٹی کے بعد اب ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں دو ایک سے شکست اور تنقید کے بعد کوہلی نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ویرات کوہلی نے اپنے

پیغام میں کہا کہ انہوں نے 7 سال تک سخت محنت کر کے ٹیم کو درست راہ پر لانے کی کوشش کی۔کوہلی نے کہا کہ انہوں نے اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کیا اور ذمہ داریاں بھرپور انداز سے نبھانے کی کوشش کی۔ویرات کوہلی نے بھروسہ کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی اور قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے ٹیسٹ ٹیم اور تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…