جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

لیگی دور میں نوجوانوں کو کالی پیلی ٹیکسیوں کے پیچھے لگایا گیا،ہم نے کامیاب پروگرام شروع کیا،فرخ حبیب

datetime 15  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 2500 خواتین کو قرضہ دیا گیا،کامیاب جوان پروگرام کے تحت صوبوں کوساتھ لیکر چل رہے ہیں، سکل پروگرام کے تحت ایک لاکھ بچوں کو سکالرشپس دی گئیں،ملک بھر میں کامیاب جوان سنٹرز بنائے جارہے ہیں،”ہنر سب کے لیے”کے

پروگرام کے لیے 10 ارب رکھا گیا ہے،کامیاب جوان پروگرام کے زریعے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی جاری ہیں،سال 2022 نوجوانوں کا سال ہے،سال 2022 میں 50 ارب روپے قرض جاری کرنیکا ہدف رکھا ہے،ن لیگ دور کی طرح جوانوں کو نیلی پیلی ٹیکسی کے پیچھے نہیں لگایا،وزیر اعظم عمران خان وفاق کی علامت ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 2500 خواتین کو قرضہ دیا گیا،کامیاب جوان پروگرام کے تحت صوبوں کوساتھ لیکر چل رہے ہیں،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 لاکھ سے اڑھائی کروڑ روپے تک قرضہ لیا جاسکتا ہے،کامیاب جوان پروگرام کے تحت 50 ہزار ملازمتیں ملیں،انہوں نے کہاکہ سندھ میں 3 ہزار نئے کاروبار شروع کئے گئے،انہوں نے کہاکہ ہماری 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،اتنی زیادہ نوجوان آبادی کسی بھی ملک کیلئے معاشی انجن ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ کامیاب

جوان پروگرام کی 2 سالہ کارکردگی سامنے لا رہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا،فرخ حبیب نے کہاکہ کامیان جوان پروگرام کے تحت اب تک 40 ارب کے قرضے منظور کئے جاچکے ہیں،منظور شدہ 40 ارب میں سے 30 ارب فراہم کردئے گئے ،ان کا کہناتھا کہ اس پروگرام کے تحت 22 ہزار نئے کاروبار شروع کئے گئے،فرخ حبیب

نے کہاکہ جن لوگوں کے پاس آئیڈیاز تھے انہیں قرضہ فراہم کیا گیا،صرف 27 ارب 2021 میں جاری کئے گئے،انہوں نے کہاکہ سکل پروگرام کے تحت ایک لاکھ بچوں کو سکالرشپس دی گئیں،ملک بھر میں کامیاب جوان سنٹرز بنائے جارہے ہیں،”ہنر سب کے لیے”کے پروگرام کے لیے 10 ارب رکھا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ میاب جوان پروگرام کے

زریعے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی جاری ہیں،سال 2022 نوجوانوں کا سال ہے،سال 2022 میں 50 ارب روپے قرض جاری کرنیکا ہدف رکھا ہے،بٹیر ون کے تحت قرضہ کہ رقم 10لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کررہے ہیںن لیگ دور کی طرح جوانوں کو نیلی پیلی ٹیکسی کے پیچھے نہیں لگایا،اس موقع پر کامیاب جواب پروگرام کے سربراہ عثمان ڈارنے

گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس سال 50 ارب روپے جوانوں میں تقسیم کریں گے،اس قرضہ کے اجرا سے 70 سے 80 ہزار نئے کاروبار سامنے آئیں گے،عثمان ڈارنے کہاکہ جوانوں کو آئی ٹی سائبر سیکیورٹی کی مہارت دی جارہی ہے،گذشتہ حکومتوں نے نوجوانوں کو نظر انداز کیا،گذشتہ 3 دہائیوں میں نوجوانوں کیلئے کچھ نہیں کیا گیا،انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان

انوویشن پروگرام شروع کیا جارہا ہے،گرین یوتھ موومنٹ شروع کررہے ہیں اس سے پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 3 ارب ڈالر تک جائیں گی،انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا،ن لیگ دور میں صرف 26 ارب تقسیم کئے گئے، لیگ دور میں جوانوں کے پروگرام کی سربراہ شہزادی مریم نواز تھیں،ن لیگ دور میں وزیر اعظم آفس سے قرضہ منظور کئے جاتے تھے،اب تمام بینکس قرضے فراہم کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…