ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان نے آئی ایم ایف جانے کی بجائے خود کشی کرلینے کا کہا تھا، منی بجٹ کی صورت میں عوام کو ساڑھے تین سو ارب کا ٹیکہ لگایا گیا،سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کا دعویٰ

datetime 14  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام کو ساڑھے تین سو ارب کا ٹیکہ لگایا گیا،،عمران خان نے آئی ایم ایف جانے کی بجائے خود کشی کرلینے کا کہا تھا ، عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں ،مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پانچ فروری کو ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے پر ریلی ہوگی،

اسلام آباد میں سی ڈی اے مدرسہ گرانے آیا تو ہم مزاحمت کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ منی بجٹ کی صورت میں عوام کو ساڑھے تین سو ارب کا ٹیکہ لگایا گیا،عوام پر مہنگائی کا ڈرون گرادیا گیا ہے،عوام خود کشیوں پر اتر چکے ہیں ،حکمرانوں نے مزید موقع فراہم کیا کہ عوام مزید خود کشیاں کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ریاست مدینہ کا دعوے دار بنتا ہے ،عمران خان نے کہا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے ،عمران خان نے آئی ایم ایف جانے کی بجائے خود کشی کرلینے کا کہا تھا ،اب عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں ،اب آئی ایم ایف جو فیصلے سنائے گا انہیں عمل کرنا ہے ،پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف تیئس مارچ کو لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چاروں صوبوں میں مارچ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں،یہ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ،اس حکومت نے سی پیک کو برباد کردیا گیا ہے ،مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پانچ فروری کو ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے پر ریلی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ مسجد کے ساتھ مدرسہ کو سی ڈی اے نے گرانے کا نوٹس دیا ہے ،سی ڈی اے کی شہادت میں ہاتھ نہ ڈالیں۔ انہوںنے کہاکہ لال مسجد و کراچی کی مدینہ مسجد آپ کے سامنے ہے ،سی ڈی اے مدرسہ گرانے آیا تو ہم مزاحمت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…