منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

میشا شفیع سمیت 5 ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

datetime 14  جنوری‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم چلانے کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع سمیت 5ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس میں ملزمان کی جانب سے حاضری استثنی کی دائر کردہ درخواستوں پر ضلع کچہری کی عدالت میں 13 جنوری کو سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدم پیشی کی بنا پر میشا شفیع اور علی گل پیر سمیت دیگر ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے میشا شفیع اور علی گل پیر سمیت 5 ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست کو ناقابل وضاحت قرار دیا اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا۔دوران سماعت عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی ضمانت درخواست قابل وضاحت قرار دی۔عدالت نے باقی ملزمان کی استثنیٰ کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم دیا کہ ملزمان آئندہ سماعت پر ضمانتی مچلکوں کے ساتھ پیش ہوں۔عدالت نے کامیڈین علی گل پیر کی جانب سے بریت کی درخواست پر بھی دلائل کے لیے وکلا کو آئندہ ماہ 8 فروری کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…