جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

دوا ساز کمپنیاں بھی بے قابو، انسانی زندگی بچانے والی بیشتر ادویات کی قیمتیں ایک ہفتے کے دوران دو سے ڈھائی سو فیصد بڑھا دی گئیں

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

جعفرآباد (آن لائن)تبدیلی سرکار میں دوا ساز کمپنیاں بھی بے قابو انسانی زندگی بچانے والی بیشتر ادویات کی قیمتیں ایک ہفتے کے دوران دو سے ڈھائی سو فیصد بڑھا دی گئیں شوگر بلڈ پریشر اور امراض قلب کی کئی دوائیاں مارکیٹ میں دستیاب نہیں پینا ڈول بھی ناپید ہوگیا دوا ساز کمپنیوں نے بچوں کے پیٹ درد کے استعمال کا بلس ڈراپ

کی قیمت 135سے بڑھا کر 165کردی اینٹی ملیریا کے ٹیبلیٹس ون تھری کا پیکٹ 370سے بڑھ کر 425رائزک پیکٹ 240سے 280روپے سیپٹا 150سے 233روپے کا ہوگیا جبکہ اینٹی بائیوٹک کی ادویات بھی کئی گنا مہنگی کردی گئیں فارماسسٹ کا کہنا ہے دوا ساز کمپنیوں نے رواں ماہ کے دوران تیسری بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جن دوائیوں کی ہفتہ پہلے سپلائی آئی تھی تو قیمتوں میں گزشتہ سپلائی کی نسبت اضافہ ہوا جبکہ تیسرہ سپلائی کے ساتھ قیمتوں میں مزید دو سے ڈھائی سو فیصد کا اضافہ کردیا گیا انسانی زندگیاں بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے غریب افراد کی جیبوں سے ہفتے کے دوران کروڑوں روپے نکالے گئے جبکہ شوگر ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کی دوائیاں مارکیٹ سے غائب کردی گئی ہیں پینا ڈول کے دس کا پیکٹ 17روپے سے بڑھا کر 40روپے کردیا گیا اور ساتھ ہی مارکیٹ سے ناپید ہوگیا ہے میڈیکل اسٹور کیپر سمیت کمار چگھ اور اسد علی تنیو نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور مارکیٹ میں عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ڈیلرز کے پاس دستیاب اسٹاک ختم ہونے کے بعد نیا اسٹاک پہنچتے ہی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو جاتا ہے یہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے بعض دوائیوں کی قیمتیں تو روزانہ کی بنیاد پر بڑھائی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…