بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

نیپرا نے بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی تاہم اس کا اطلاق کےـالیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافی وصولی جنوری 2022 کے بلوں میں کی

جائے گی اور بلوں میں اس اضافے کو الگ ظاہر کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےـالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگاـقبل ازیں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب جاری کردیا گیا۔یاد رہے کہ نیپرا نے اس سے قبل اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی۔نیپرا کے کیس افسران نے نشاندہی کی تھی کہ ایل این جی کی قلت کی وجہ سے ایک ارب 69 کروڑ روپے اور معاشی میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی پر ایک ارب 77 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔سی پی پی اے کے نمائندے نے وضاحت کی تھی کہ بجلی کی کمپنیوں نے اکتوبر کے لیے 70 کروڑ مربع فٹ یومیہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن مجموعی طور ہر 606 ایم

ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔نیپرا عہدیداروں نے کہا تھا کہ اکتوبر کے لیے حوالہ جاتی قیمت میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 0.2 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا لیکن وہ 11 فیصد رہی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار 25 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا جو کوئلے سے چلنے والے کچھ بجلی گھروں بشمول حب پاور کی 6 ماہ سے زائد تک بندش کی وجہ 15 فیصد رہی۔

بعدازاں نیپرا نے نے اکتوبر2021 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ ایک روپے 7 پیسے مہنگی کردی تھی اور اس اضافے سے کراچی کے صارفین پر ایک ارب 91 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔نیپرا نے اس سے قبل ماہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے شہریوں کے لیے ایک ماہ کے لیے بجلی

3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی، جس کے نتیجے میں صارفین پر دسمبر کے بجلی کے بلوں میں 7 ارب روپے اضافی ادا کرنا پڑا۔اس سے چند روز قبل ہی نیپرا نے کےـالیکٹرک کو اکتوبر میں استعمال شدہ بجلی پر 1.08 روپے فی یونٹ ایندھن کی اضافی لاگت وصول کرنے کی اجازت دے دی تھی، اس اضافے سے کےـالیکٹرک کے صارفین پر

2 ارب 46 کروڑ روپے کا بوجھ پڑنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔کےـالیکٹرک نے نیپرا کو جولائی سے ستمبر کے لیے 5 روپے 18 پیسے اور نومبر کے لیے 32 پیسے اضافے کی درخواست بھی دی تھی، جس پر نیپرا نے کےـالیکٹرک کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی اور نومبر 2021 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مجموعی طور پر بجلی 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی دو مختلف درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…