ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

با اثر قیدیوں کو سہولتیں دینے والے ہسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف

datetime 13  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)با اثر قیدیوں کو سہولتیں دینے والے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے حکام نے بتایاکہ با اثر قیدیوں کو شہر کے کم از کم 5 نجی اسپتالوں میں رکھا جاتا رہا ہے۔

ان نجی اسپتالوں میں بے ویو، ہیلتھ وژن، قمر الاسلام، بانٹوا انیس اور مدر کیئر اسپتال شامل ہیں۔حکام کے مطابق کراچی کے ان نجی اسپتالوں میں مال دار اور با اثر قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ماضی میں چند دیگر نجی اسپتالوں میں بھی با اثر قیدیوں کو رکھا جاتا رہا ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ شہر کے 3 سرکاری اسپتالوں میں بھی با اثر قیدیوں کو لمبے عرصے تک رکھا گیا ہے۔ان سرکاری اسپتالوں میں این آئی سی وی ڈی، جناح اور سول سپتال شامل ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کو اسپتالوں میں رکھنے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حکام نے بتایاکہ گزشتہ دنوں 21 قیدیوں کو مختلف نجی اور سرکاری اسپتالوں سے واپس جیل منتقل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…