جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میں پاکستان سے لاکھوں پائونڈز برطانیہ لیکر آئی ہوں ، حریم شاہ ، ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ تحقیقات کا آغاز کردیا

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت کی جانب سے ملکی وغیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے پر پابندی کے دعوئے بےمعنی ثابت ہوئے، حریم شاہ لاکھوں پائونڈزلے لیکر لندن پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں

وہ کافی نقدی پکڑے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اپنے ہاتھ میں پیسے بٹورتے ہوئے حریم نے انکشاف کیا کہ اس نے حال ہی میں یو کے کے لیے فلائٹ لی ہے اور اگرچہ ٹک ٹاکر بحفاظت لندن پہنچ گئی لیکن اسے ابھی معلوم ہوا کہ اتنی رقم برطانیہ کی پروازوں میں لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ حریم نے کہا آپ “اگر آپ پاکستان سے برطانیہ جا رہے ہیں تو ہوشیار رہیں، میرے خیال میں آپ تقریباً 2000 پاؤنڈ لے جا سکتے ہیں اور اگر آپ حد سے تجاوز کریں گے تو عملہ آپ کو پریشان کرے گا۔” ٹک ٹاکر حریم شاہ کا لندن پہنچنے پر کہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی کسی نے روکا نہیں ۔میں ورک ویزہ پر ہوں اور مجھے کسی کام کے لیے یوکے جانا تھا۔ اس کے علاوہ میں نے اپنے ساتھ ثبوت بھی لے رکھے تھے۔”ایف آئی اے نے  معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…