آنے والے دنوں میں بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ متوقع

12  جنوری‬‮  2022

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ اور وزٹ ایکٹیویٹی کے رکن سعید باحشوان نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے تین مہینوں رجب ، شعبان ،رمضان کے دوران بیرون ملک سے آنے والے عازمین عمرہ کی تعداد میں ایک ایسے وقت میں اضافہ ہو گا جب سعودی عرب نے کرونا کی پابندیاں اٹھنے کے بعد متعدد ممالک نے مسافروں کی آمدو رفت شروع کی ہے۔

عرب ٹی وی سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمرہ زائرین کی مکہ المکرمہ تک تمام تیاری مکمل کرلی ہے اور اب ازبکستان، لیبیا، مصر، تونس، الجزائر، انڈونیشیا ، پاکستان اور بھارت سے عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 201 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر ان کے آبائی وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتی ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے عمرہ زائرین کی آسانی اور سہولت کے لیے غیر معمولی سروسز فراہم کی گئی ہیں تاکہ اللہ کے گھر میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو مناسک اور عبادت کی ادائی میں کسی قسم کی دقت اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی ان کی خدمت کرنے اور عازمین کو ہوٹل، ٹرانسپورٹیشن اور کیٹرنگ سمیت بہترین سروسز اور ان کی مہمان نوازی کی ہدایت کی گئی ہے۔باحشوان نے نشاندہی کی کہ عمرہ سیکٹر کی بحالی، ہوٹلوں میں رہائش کی سرگرمیوں میں اضافے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نقل و حمل، ریستوراںوں میں بکنگ، خریداری اور دیگر ذرائع میں تجارتی نقل و حرکت میں اضافے میں اہم کردار ادا کرے گی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…