ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں کووِڈ19کے قواعد وضوابط کا سوشل میڈیا پرمضحکہ اڑانے والے افراد کو جیل کی سزا کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یواے ای کی وفاقی ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرز پراسیکیوشن نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو نئے قوانین کے تحت سزا دی جا سکتی ہے جس کے تحت گمراہ کن معلومات
شیئرکرنے پر کم سے کم دوسال قید اوردولاکھ اماراتی درہم جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔بیان کے مطابق یہ انتباہ سوشل میڈیا پرتصاویر اور ویڈیوز کی حالیہ گردش کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ان میں احتیاطی تدابیرکی تضحیک کرنے والے تبصرے کیے گئے ہیں اورگانوں کے ساتھ بھی ان کا مضحکہ اڑایا گیا ہے۔ان میں سے دوسروں سے ان کی خلاف ورزی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔