پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کے بھانجے جلال خٹک نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق تخت بھائی میں پی ٹی آئی کے مضبوط ستون اور وزیر دفاع
پرویز خٹک کے بھانجے،سابق امیدوار قومی اسمبلی جلال خان خٹک نے ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔گزشتہ روز جلال خٹک اور ان کے بھائی بلال خٹک نے پشاور میں صدر ن لیگ خیبر پختونخوا امیر مقام سے ملاقات کی اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔12 جنوری کو جلال خٹک پشاور سیکرٹریٹ میں باقاعدہ پریس کانفرنس کر کے پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔