ممبئی(این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں گھر سے دو منہ والا سانپ نکل آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو منہ والا سانپ ریاست مہاراشٹر کے ضلع کلیان میں ایک گھر سے برآمد ہوا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری کے گھر سے نکلنے والے 2 منہ والے سانپ کی لمبائی 11 سینٹی میٹر تھی ۔اطلاع قریبی محکمہ وائلڈ لائف کو دی گئی جنہوں نے سانپ کو پکڑ کر جنگل میں منتقل کردیا۔