جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ترکمانستان کے صحرامیں نصف صدی سے مسلسل آگ اگلنے والا گڑھا

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشک آباد(این این آئی)ترکمانستان کے صحرائے قراقم کے قلب میں ایک ایسا گڑھا واقع ہے جو نصف صدی سے مسلسل آگ اگل رہا ہے۔ یہ گڑھا مائع گیس کے اخراج کے نتیجے میں تقریبا نصف صدی سے نہیں بجھ سکا ہے۔اس گڑھے کو عالمی سطح پر دار فازاکے نام سے بھی جانا جاتا ہے جس کا قطر 60 میٹر قطر اور گہرائی 20 میٹر ہے جہاں سے آگ اٹھتی ہے۔گڑھا قدرتی نہیں بلکہ مصنوعی ہے۔

وہاں کا صحرا قدرتی گیس اور تیل سے مالا مال ہے۔ اس لیے یہ بنجر خطہ تحقیق اور کھدائی کرنے کا ذریعہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ جلتا ہوا گڑھا 1971 میں نمودار ہوا جب قدرتی گیس کی تلاش میں اس جگہ ایک کنواں کھودا گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تو یہ گڑھا بن گیا۔ ماہرین ارضیات نے اس سوراخ سے نکلنے والی گیس کو آگ لگانے کا فیصلہ کیا۔ وہ یہ سوچ رہے تھے کہ آگ لگنے سے گیس جل کر ختم ہوجائے گی اور اس کا بہا رک جائے گا۔ مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ اس میں آج بھی آگ جل رہی ہے۔ہول دنیا بھر سے سیکڑوں سیاحوں کے لیے ایک پرکشش سیاحتی مقام بن گیا ہے۔ 2009 سے اب تک 50,000 سے زیادہ سیاح اس سائٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔لیکن حال ہی میں ترکمانستان کے صدرگربنگولی بردی محمدوف نے تیل اور گیس کمپلیکس کے انچارج نائب وزیر اعظم شکیم ابراہمانوف کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران اسے بجھانے کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا۔بردی مخمیدوف نے کہا کہ اس صورتحال کا ماحول اور آس پاس رہنے والے لوگوں کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…