واشنگٹن (این این آئی)86سالہ خاتون نے دریادلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتی گئی لاٹری کی آدھی رقم ٹکٹ بیچنے والے دکاندارکو دیدی۔میڈیارپورٹس کے مطابق دل کو چھو لینے والی یہ ویڈیو انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اسٹور کیشیئر والٹر نے میرین فورسٹ نامی 86 سالہ
بزرگ خاتون کولاٹری خریدنے کی ترغیب دلائی تھی جس کا سب سے بڑا انعام 5 لاکھ ڈلر تھا خاتون نے والٹر کو کہا ٹھیک ہے اگر میں جیت گئی تو آپ کا خیال رکھوں گی۔میرین فورسٹ جیک پاٹ تو نہیں جیت پائیں تاہم بزرگ خاتون نے 300 ڈالر جیتے اور اپنا وعدہ پورا کیا جو انہوں نے کیشیئر سے کیا تھا وہ اسٹور میں غبارے اور ایک لفافے کے ساتھ داخل ہوئیں اور جیتی گئی لاٹری کا نصف حصہ والٹر کو دے دیا۔ویڈیو میں والٹر حیران نظر آئے جب بزرگ خاتون نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اسٹور میں موجود ہر شخص تالیاں بجاتا نظر آیا اور سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد سے اس کلپ پر 3 لاکھ سے زیادہ لائکس ہوچکے ہیں، صارفین کی جانب سے بزرگ خاتون کے اس زبردست اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔