بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

ہسپتالوں کے سخت جان بیکٹیریا کے خلاف اہم مرکب مٹی میں دریافت

datetime 9  جنوری‬‮  2022 |

لندن(این این آئی) انسانوں اور بیکٹیریا کی لڑائی طویل عرصے سے جاری ہے کیونکہ بیکٹیریا تیزی سے اپنی صورت بدل کرمزید سخت جان اور خطرناک ہوتے جارہے ہیں۔ اب مٹی میں ایک نئے مرکب کا انکشاف ہوا ہے جو عموما اسپتالوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا کو ختم کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپتالوں میں انفیکشن کی وجہ بننے والا سب سے اہم جرثومہ ایسینیٹو بیکٹر بومینیائی ہے

جو ہر دوا کو بے اثر بنارہا ہے۔ اسپتالوں میں گھومنے والا یہ بیکٹیریا نہ صرف پینسلین اور ٹیٹراسائیکلین جیسی اہم اینٹی بایوٹک ادویہ کو ناکام بنارہا ہیبلکہ جراثیم کے خلاف ہمارا آخری ہتھیار کولسٹائن بھی اس سے ہار مان رہا ہے۔ اگر یہ دوا ناکام ہوجائے تو مریض مکمل طور پر انفیکشن کی زنجیروں میں قید ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خود عالمی ادارے خبردار کررہے ہیں کہ ہم خطرناک بیکٹیریا کے خلاف اپنی جنگ ہار رہے ہیں اور اگر یہ رحجان جاری رہا تو چند عشروں بعد ہی ناقابلِ علاج بیکٹیریا کے اثرات سالانہ کروڑوں جانوں کا خراج لینے لگیں گے۔وجہ یہ ہے کہ کولسٹائن کا استعمال بڑھا تو بالخصوص ایسینیٹو بیکٹر بومینیائی تیزی سے بدلا اور اب اس دوا کی افادیت کم کررہا ہے۔ ماہرین نے خود مٹی میں اسی بیکٹیریا کا ایک رشتے دار ڈھونڈا۔ اس کے لیے 10 ہزار بیکٹیریا کے جینوم کو پڑھا گیا تو معلوم ہوا کہ 35 جین ایسے ہیں جو کولسٹائن جیسی ساخت اور مزاج رکھتے ہیں۔ اس طرح کئی مراحل سے گزر کر تجربہ گاہ میں ایک مرکباتی سالمہ(کمپائونڈ مالیکیول)بنایا گیا جسے میکولیسن کا نام دیا گیا۔اب اسے تجربہ گاہ میں رکھ کر ایسے بیکٹیریا کا سامنا کرایا گیا جو اس سے قبل کولسٹائن اینٹی بایوٹک کو بری طرح ناکام بنارہے تھے۔ پھر چوہوں کو ایکس ڈی آر انفیکشن سے بیمار کیا گیا جس کے سامنے بھی ہماری آخری اینٹی بایوٹکس بے کار ہوتی ہے۔حیرت انگیز طور پر سخت جان بیکٹیریا سے متاثر چوہے اس کمپانڈ کے ایک ٹیکے سے ہی مکمل طور پر تندرست ہوگئے یعنی نیا مرکب انتہائی خطرناک بیکٹیریا کو بھی ناکام بنانے کے قابل ہوچکا تھا۔ اگلے مرحلے میں اس کی دوا بنا کر ایسے مریضوں پر آزمایا جائے گا جو مکمل طور پر اینٹی بایوٹکس سے مایوس ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…