بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے طلب ،منی بجٹ منظور کئے جانے کاامکان

datetime 9  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس دس جنوری پیر کی شام چار بجے طلب کرلیا جس میں منی بجٹ منظور کئے جانے کاامکان ہے ۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جنوری

2022 بروز پیر شام 4 بجے طلب کر لیا،اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت بلایا گیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی اپنے نئے اجلاس میں مالیاتی (ضمنی) بل 2021 پر سینیٹ کی سفارشات پر غور کرے گی جسے وزیر خزانہ شوکت ترین نے 30 دسمبر کو قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔خیال رہے کہ ٹیکس اور ڈیوٹیز سے متعلق بعض قوانین میں ترمیم سے متعلق مالیاتی بل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی) بل 2021 کی منظوری اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کے 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت کے چھٹے جائزے کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظوری مل جائے،تقریباً ایک ارب ڈالر کی قسط کی تقسیم کا فیصلہ کرنے کے لیے آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 12 جنوری کو ہوگا۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی سمیت متحدہ اپوزیشن نے منی بجٹ کی بھرپور مخالفت کااعلان کر رکھا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…