جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

سرگودھا‘ کم عمری میں ادھیڑ عمر سے شادی‘دلہن نے پولیس بلوا کر باپ اور دولہا کو ہتھکڑیاں لگوا دیں

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر میں کم عمری میں ادھیڑ عمر سے شادی کے انکار پر باپ نے جوڑا عروسی میں ملبوس 12 سالہ بیٹی کو قید کر کے رخصتی کے لئے بارات بلوائی تو دولہن نے پولیس کو بلوا کر باپ اور دولہا کو ہتھکڑیاں لگوا دیں جس پر پولیس نے لڑکی کا بیان قلم بند کر کے اپنی مدعیت میں 4/5/6چائلڈ میرج ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ کار

وسیع کر کے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ بابو محلہ کے رحمان اللہ پٹھان نے رقم کے لالچ میں اپنی 12 سالہ بیٹی ملیحہ بی بی کا بوگس نکاح بلاک 32 کے پلے دار31 سالہ محمد مشتاق عرف ندیم کر دیا اور گزشتہ روز بیٹی کو جوڑا عروسی پہنا کر رخصتی کے لئے بارات بلوائی تو دولہن نے کم عمری میں ادھیڑ عمر کے ساتھ شادی سے انکار لیا تو باپ نے جوڑا عروسی میں ملبوس 12 سالہ بیٹی کو کمرے میں قید کر کے بارات کو استقبال کیا تو دولہن نے 15 پر کال کر کے پولیس بلوا لی جس نیچھاپہ مار کر باپ کی قید سے بچی کو آزاد کروا کر باپ رحمان خان ،دولہا محمد مشتاق اور اس کے بھائی محمد اشفاق کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر باراتی فرار ہو گے پولیس تھانہ فیکٹری ایریا نے جوڑا عروسی میں ملبوس دولہن کو اہنی تحویل میں لیکر اے ایس آئی حامد علی کی مدعیت میں کم عمر بچی کی شادی کرانے پر بچی کے والد رحمان اللہ اور کمسن بچی سے شادی رچانے والے دولہا محمد مشتاق عرف ندیم،اس کے بھائی محمد اشفاق وغیرہ کے خلاف 4/5/6 چائلڈ میرج ایکٹ ذور 342/420 ت پ مقدمہ درج کرلیا۔اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…