منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات سے قبل سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پر کرنے کا فیصلہ

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پر کر نے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی فائنل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کاخصوصی اجلاس ہوا جس میں صداقت عباسی، راجہ بشارت اور حسان خاور سمیت دیگر نے شرکت کی، اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت اور تجاویز پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہرماہ کے پہلے ہفتے ایوان وزیر اعلی میں پنجاب کی ایڈوائزری کو نسل کا اجلاس ہوگا، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی رپورٹ ہر ماہ وزیر اعظم بھجوائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پر کر نے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور ضلعی حکومتوں میں ڈیلی ویجز پر بھی بھر تیوں کیلئے اراکین اسمبلی کیلئے کوٹہ ہوگا۔ جب کہ اجلاس میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی فنڈذ کو 100 فیصد یقینی بنانا میری ذمہ داری ہے، جسے ذمہ داری کے ساتھ پورا کروں گا۔ وزیراعلی نے بلدیاتی اداروں کے ایڈ منسٹرز کو اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر فنڈز استعمال کر نے کی بھی ہدایت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…