بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

طالبان وزیر خارجہ امیر متقی کا ایران کا پہلا دورہ

datetime 9  جنوری‬‮  2022 |

کابل(این این آئی) طالبان کے وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین اور بڑھتے ہوئے معاشی بحران پر بات کرنے کے لیے ایران کا دورہ کیا ہے۔طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد ہمسایہ ملک کا یہ اس طرح کا پہلا دورہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ کے مطابق دیگر اقوام

کی طرح ایران نے بھی اگست میں امریکی قیادت میں غیر ملکی افواج کے عجلت میں انخلا کے بعد اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے تشکیل دی گئی نئی حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا ۔طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اس دورے کا مقصد افغانستان اور ایران کے درمیان سیاسی، اقتصادی، راہداری اور پناہ گزینوں کے مسائل پر بات چیت کرنا ہے۔پہلے ہی لاکھوں افغانوں کی میزبانی کرنے والے تہران نے نئی آمد کے خدشے کے پیشِ طالبان کے ساتھ تعلقات کا خاکہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں طالبان کے وفد نے ایرانی حکام کے ساتھ ابتدائی ملاقات کی۔ایران، کی افغانستان کے ساتھ 900 کلومیٹر طویل سرحد ہے اور اس نے 1996 سے 2001 تک کے اقتدار کے دوران بھی طالبان کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا تھا۔اسی طرح اس کی جانب سے ابھی تک طالبان کی موجودہ حکومت کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا اور اس بات پر اصرار ہے کہ طالبان ایک جامع انتظامیہ تشکیل دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…