مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں11ہزار 756 ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ،محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تحت لاہور میں سکیل ایک سے چار تک 422 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے ذریعے سکولوں میں 11 ہزار 765 نان ٹیچنگ ملازمین کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس ضمن میں ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو
مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نوٹی فکیشن کے مطابق جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے الگ الگ آسامیاں منظور کی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کنٹریکٹ پالیسی 2004ء کے تحت ملازمین بھرتی کیے جائیں۔دوسری جانبفیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 5 سالہ کنٹریکٹ پر کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرنے کابھی فیصلہ کیا، اس حوالے سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام ڈویڑن میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز کی 7 ویں سکیل میں بھرتیاں کی جائیں گی۔اسسٹنٹ لیکچررز کے لئیتعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ عائد کی گئی ہے۔انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل میں پاس کرنے والے افراد اہل تصور ہوں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن لاہور سمیت پنجاب کے تمام کالجوں میں 616 اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرے گا۔اسسٹنٹ لیکچررز کی آسامی کے لئیامیدواروں کو متعلقہ ڈویڑن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فارم جمع کرانا ہوگا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پانچ سالہ کنٹریکٹ پر اسسٹنٹ لیکچررز کی بھرتی کے لئے21 جنوری آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔