بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی ، کرونا وائرس کی خطرناک قسم اومی کرون نے خواتین کو نشانہ بنانا شروع کردیا

datetime 9  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)کراچی میں اومیکرون کا پھیلا ئوتیزی سے جاری ہے، کراچی کے ضلع ایسٹ اور سائوتھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں تاہم اس وائرس سے متعلق ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے۔سربراہ ڈاو کورونا لیب پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں اومیکرون کے کیسز میں 60 فیصد سے زائد خواتین شامل ہیں، متاثرہ خواتین میں سے 55 فیصد سے زائد خواتین کی

عمریں 30 سال سے زائد ہیں جبکہ 40 فیصد سے زائد خواتین کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔رپورٹ کے مطابق اومیکرون کے متاثرہ زیادہ تر خواتین وہ ہیں جو گھروں پر موجود ہیں اکثریتی خواتین نے ویکسین بھی نہیں لگائی ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے شہریوں باالخصوص گھروں میں رہنے والی خواتین سے فوری ویکسین کرانے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب وزارت صحت کے حکام نے بتایاکہ کراچی میں کرونامثبت کیسز کی شرح15فیصدسے زائدہوگئی ہے، گزشتہ روز 5168 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 780 افراد کا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی شرح 87 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔گزشتہ روز 24 نمونوں کی نیکسٹ جنریشن سیکوینسنگ کی گئی، جن میں سے 21 نمونے اومی کرون ویرینٹ کے پائے گئے۔کراچی کے ضلع شرقی میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، دوسرے نمبر پر کورونا کیسز ڈسٹرکٹ ساوتھ سے سامنے آ رہے ہیں۔پارلیمانی سیکریٹری صحت سندھ و ایم پی اے قاسم سومرو کے مطابق کورونا وائرس کی شرح یوں ہی بڑھتی رہی تو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے سے اسپتالوں پر بوجھ پڑنا شروع ہو جائے گا۔قاسم سومرونے کہاکہ شادیوں اور دیگر اجتماعات کے باعث کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 86 ہزار 740 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 7 ہزار 681 ہو گئیں۔دوسری جانب پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 969 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 58 ہو چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…