جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

مغربی ہواوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )مغربی ہواوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی ۔ تفصیلات کے مطابق مغربی ہواوں کا ایک کمزور لہر ملک کے با لا ئی علا قوں پر موجود ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔تا ہم پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔جبکہ بروز بدھ ، جمعرات ، جمعہ اور ہفتے کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔تا ہم پنجاب، خیبرپختونخوا کےمیدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔دوسری جانب میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے سیلاب کے خطرے کی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خطرہ ہے۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا کہ اسلام آباد میں سیلاب سے متعلق تمام ریسکیو کالوں کو ترجیح دی جائے گی۔انتظامیہ نے جاری نوٹی فکیشن میں کہا کہ تمام ریسکیو ٹیمیں ہنگامی صورتحال کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…