جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

حکومت کچھ کرے،یہی حال رہا تو ہم مرجائیں گے‘ ایبٹ آباد کے علاقے ٹھنڈیانی میں سیاحوں کے پھنس جانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مری میں دل دہلادینے واقعات کے بعد کے پی کے سیاحتی علاقے ایبٹ آباد میں بھی سیاحوں کے پھنسے جانے کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کے بلند ترین سیاحتی مقام ٹھنڈیانی میں آٹھ فٹ تک

برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث سیر وتفریح کے لئے جانے والے سیاح محصور ہوگئے ہیں۔ٹھنڈیانی میں محصور شخص نے اپنے ویڈیو پیغام میں خوفناک حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شدید برفباری کے نتیجے میں ہم بُری طرح پھنس چکے ہیں، ہمارے پاس کھانے پینے کا تمام سامان ختم ہوچکا ہے، یہی حال رہا تو “ہم مرجائیں گے’۔دوسری جانب محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے ٹھنڈیانی روڈ کھولنے کیلئے کوئی مشین روانہ نہیں کی ہے، جس کے باعث وہاں محصور سیاح میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔دوسری جانب مری جانے والے سیاحوں نے انکشاف کیا ہے کہ ہوٹل مالکان برف باری میں پھنسنے والے سیاحوں کو بے رحمی سے لوٹتے رہے، اور کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے تک بڑھا دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیاحوں نے بتایا کہ پیسے نہ ہونے پر ہم گاڑیوں میں پھنسے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…