منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مری میں پھنسی گاڑیوں میں ٹھٹھر کر انتقال کر جانیوالے افراد کی تفصیلات جاری

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)مری میں گزشتہ رات کی برف باری کے باعث ہونے والی اموات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق برف باری میں پھنسنے والی گاڑی میں انتقال کرنے والوں میں اسلام آباد کے اے ایس آئی نوید اقبال، ان کی اہلیہ، 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے

بھی شامل ہیں۔گاڑیوں میں ٹھٹھر کر انتقال کر جانے والوں میں 46 سالہ محمد شہزاد ولد اسماعیل، ان کی 35 سالہ اہلیہ اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ انتقال کرنے والوں میں گوجرانوالہ کے 31 سالہ اشفاق ولد یونس اور لاہور کے 31 سالہ معروف ولد اشرف شامل ہیں۔پھنسی ہوئی گاڑی میں انتقال کرنے والوں میں 21 سالہ محمد بلال ولد غفار، 24 سالہ محمد بلال حسین ولد سید غوث بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ مری میں پھنسنے والی گاڑی میں سردی کے باعث ٹھٹھر کر انتقال کرجانے والے 1 شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔دوسری جانب مری میں برف باری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے فوجی دستے بھی سول انتظامیہ کی امداد میں مصروف عمل ہیں ۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کیلئے آرمی انجینئر بھی پہنچ گئے۔ مری ڈویژن کے انجینئر دستے کے تمام بائوزر اور مشینری روڈ کھولنے میں مصروف عمل ہے ۔ ٹریفک میں پھنسے لوگوں کو کھانا پانی چائے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو محفوظ شیلٹر بھی فراہم کیا گیا ۔ ایف ڈبلیو او کی جوان مشینری کے ہمراہ روڈ کھولنے کیلئے کام جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…