منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

مہمان بن کر آئے 2 افراد کی فائرنگ، میزبان قتل

datetime 6  جنوری‬‮  2022 |

عباس پور (این این آئی)آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور میں مبینہ طور پر گھر میں مہمان بن کر آئے 2 افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ سے مقتول کا بھانجا بھی زخمی ہو گیا۔اہلِ خانہ نے مزاحمت کر کے دونوں افراد کو کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی

کر دیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز عباس پور کے نواحی علاقے کوٹ میں پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر 2 افراد عزیز شاہ نامی شخص کے گھر مہمان کے طور پر آئے تھے۔اہلِ خانہ نے بیان دیا کہ مقتول کی عدم موجودگی میں مہمانوں کی چائے سے تواضع کی گئی اور جیسے ہی عزیز شاہ اپنے گھر میں داخل ہوا تو مہمان مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے عزیز شاہ جاں بحق اور فائرنگ کی آواز سن کر آنے والا بھانجا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مزاحمت کرتے ہوئے اہلِ خانہ نے دونوں افراد پر کلہاڑیوں کے وار کیے جن سے دونوں ملزمان زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ایس پی پونچھ وحید گیلانی کے مطابق فائرنگ اور قتل کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…