منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں خواتین کو گاڑی میں ہراساں کئے جانے کا انکشاف،شرمناک حرکات کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی

datetime 6  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادمیں موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کا واقعہ رونما،تفصیلات کے مطابق ٹوئٹرپر ایک خاتون صارف کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں موٹر سائیکل پر سوار آوارہ شخص کو خاتون کو نازیبا اشارے کرتے دیکھا گیا۔

بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک کار سے ریکارڈ کی گئی ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد اندر ایک خاتون کو ہراساں کررہے ہیںاور جواب میں خاتون ان کی ویڈیو بنا رہی ہے۔مذکورہ اشخاص کو ویڈیو میں مسلسل درمیانی انگلی دکھاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے اور یہاں تک کہ وہ گاڑی کے قریب جا کر بھی ایسا عمل کرتے ہیں۔ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ افراد کو بخوبی علم ہے کہ ان کی ریکارڈنگ کی جا رہی ہے، لیکن وہ بغیر کسی ڈر و خوف کے وہ انہیں ہراساں کرنے میں مصروف رہتے ہیں، بعدازاں بلا جھجک اس کی کار کے قریب آ جاتے ہیں۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر اسلام آباد میں پیش آیا، جبکہ یہ مقام شاید ایکسپریس ہائی وے ہے، کیونکہ صارف نے اپنا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔اس موقع پر خاتون نے موقف اپنایا لڑکیاں اپنی گاڑیوں کے اندر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ یہ نظر انداز کرنے کی چیز نہیں اور نہ ہی یہ کوئی تفریح ہے، یہ ہراسانی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…