منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

برطانوی شہری محمد ملک نے رشتے کی تلاش کیلئے بِل بورڈ لگا دیے

datetime 5  جنوری‬‮  2022 |

برمنگھم(آن لائن)29 سالہ محمد ملک نے رشتے کی تلاش کے لیے انگلینڈ میں بِل بورڈز لگادیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد ملک انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے رہائشی ہیں جو ایک انوویشن کنسلٹنٹ ہونے کے ساتھ اپنا کاروبار بھی کرتے ہیں، انہوں نے مختلف مقامات پر

بل بورڈز لگائے ہیں جس پر ان کی تصویر موجود ہے۔بل بورڈز پر ناصرف شہری نے اپنی تصویر لگوائی بلکہ اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ انہیں ارینج میریج سے بچایا جائے۔محمد ملک نے رشتے کی تلاش کیلئے ویب سائٹ بھی بنائی ہے:محمد ملک نے معقول رشتے کی تلاش کے لیے ویب سائٹ بھی بنائی ہے جس میں انہوں نے ویب سائٹ کو تشکیل دینے کا مقصد واضح کیا۔محمد ملک کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق انہیں ایک ایسی ساتھی کی ضرورت ہے جس کا مذہب مسلم ہو اور وہ اپنی روایات اور مذہب کو اچھے طریقے سے لے کر چلے۔لڑکی کا تعلق کسی بھی ذات یا خاندان سے ہو سکتا ہے’انہوں نے کہا کہ ’لڑکی کا تعلق کسی بھی ذات یا خاندان سے ہو، اس معاملے میں مجھے کسی قسم کی پریشانی نہیں لیکن میرا تعلق پنجابی خاندان سے ہے‘۔انہوں نے لڑکی کی خصوصیات کے حوالے سے لکھا کہ شخصیت اور اس کا ایمان اہم ہیں۔محمد ملک نے اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی کہا کہ ’میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہوں اس لیے میری بیوی کو میرے ماں باپ کا خیال رکھنا ہوگا، میں نے لڑکی ڈھونڈنے کے لیے اس طریقے کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ رشتہ ڈھونڈنے کے لیے رشتہ انٹی والا روایتی طریقہ مجھے راس نہیں ارہا تھا‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…