اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

امریکامیں صرف ایک دن کے دوران کورونا کے ریکارڈ 10 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں کورونا وائرس کی اومیکرون قسم کے تیزی سے پھیلنے کے سبب ایک دن میں 10 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے،ادھر یورپ بھر میں کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، 24 گھنٹوں میں فرانس میں 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں،۔میڈیارپورٹس کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری

کردہ اعداد و شمار میں کہاگیاکہ نئے سال کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد امریکا میں پیر کے روز 10 لاکھ 80 ہزار 211 مثبت کیسز سامنے آئے۔گزشتہ ہفتے امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینیشن نے علامات نہ رکھنے والے کورونا مریضوں کے لیے قرنطینہ کے دورانیے کو نصف کرکے 5 دن تک محدود کردیا تھا، تاکہ اومیکرون کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو کم کیا جاسکے۔ادھریورپ بھر میں کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، 24 گھنٹوں میں فرانس میں 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں کورونا کے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے ۔برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 2 لاکھ سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ روز 2 لاکھ 18ہزار سے زائد کیس سامنے آئے۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ لوگ بوسٹر نہ لگوانے کے سبب غیر ضروری طور پر ہلاک ہورہے ہیں،آئندہ چند ہفتے چیلنجنگ ہوں گے۔بورس جانسن نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہر شخص اپنا کردار ادا کرے تو لاک ڈاون کی ضرورت نہیں پڑے گی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…