اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

دبئی ایکسپو میں خیبرپختونخوا ہ کا سٹال غیر ملکی افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)دبئی ایکسپو میں خیبرپختونخوا ہ کا سٹال غیر ملکی افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا، سٹا ل کا دورہ کرنے والوں نے ہاتھ سے بنی اشیا ء میں گہری دلچسپی سامنے لی جبکہ رباب کی تاروں پر پشتو دھنیں اور کیلاش قبیلے کے روایتی رقص نے بھی غیر ملکیوں کے دل موہ لیے۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے دبئی میں ایکسپو ٹونٹی ٹونٹی شروع ہو گیا، ملک کے تمام صوبوں کو اپنے پراجیکٹس پیش کرنے کا موقع دیا گیا ہے، خیبر پختوانخواہ بورڈ آف انویسٹمنٹ، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے پراجیکٹس پیش کیے گئے۔دبئی میں تعینات پاکستان کے سفیرافضال محمود نے دبئی ایکسپومیں پاکستان پویلین میں خیبرپختونخوا ہ سیاحت و ثقافت کی نمائش کا افتتاح کیا۔ پویلین میں کیلاشی رقص اور رباب پر پشتو کی دھنیں بھی غیر ملکیوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔نمائش میں خیبرپختونخوا ہ کے سیاحتی مقامات، ثقافت، زراعت، بزنس، صنعت، معدنیات سمیت ہینڈی کرافٹس، پشاوری چپل، ٹرک آرٹ، ڈاکومنٹیریز، ورچوول ٹوور، ویب پورٹل و سائٹ اور آثار قدیمہ کی ڈیجیٹل لائبریری سمیت دیگر پراجیکٹس پیش کیے گئے ہیں، کیلاش کی ثقافت اور ٹرک آرٹ بھی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔دبئی ایکسپو میں خیبرپختونخوا ہ نمائش ایک ماہ تک جاری رہے گی، پویلین میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے بھی پراجیکٹس پیش کیے جارہے ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…