اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ایم پی اے حاجی عابد حسین کھوکھر گرفتار ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حاجی عابد کو سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی جھنگ کا کہنا تھا کہ سابق ایم پی اے کے خلاف تیل چوری کا الزام ہے اورحاجی عابد کے خلاف تھانہ 18 ہزاری میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔