منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

مسلم خواتین کی نیلامی کرنے والی ایپ کی ماسٹر مائنڈ لڑکی گرفتار

datetime 5  جنوری‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)معروف مسلم خواتین کی نیلامی کرنے والی ایپ بلی بائی کی ماسٹر مائنڈ لڑکی کو بھارتی ریاست اتر اکھنڈ سے گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ ایپ کیس کی تحقیقات شروع ہوتے ہی اس گینگ کے کئی ارکان نے اپنے موبائل بند کرلیے تھے

لیکن رودر پور کی آدرش کالونی کی رہنے والی 18 سالہ شویتا سنگھ کا موبائل آن تھا اور اس کی بنیاد پر ممبئی پولیس نے نگرانی کے ذریعے اسے گرفتار کیا۔تحقیقات سے پتا چلا کہ دہلی، مہاراشٹر اور بنگلورو کے علاوہ کئی ریاستوں کے پڑھے لکھے بھارتی نوجوان اس ایپ سے جڑے ہوئے تھے، پولیس اب ان کی بھی تلاش کررہی ہے۔ اس معاملے میں میانک نام کے تیسرے ملزم کو ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، پولیس پہلے ہی بنگلور سے انجینئرنگ کے 21 سالہ طالب علم وشال جھا کو گرفتار کرچکی ہے۔ایپ کی ماسٹر مائنڈ لڑکی کے بارے میں پتا چلا ہے کہ شویتا کے والد کا گزشتہ سال کورونا انفیکشن کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا، ان کی والدہ چند ماہ قبل کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔اس ٹوئٹر ہینڈل کو نفرت انگیز پوسٹس اور قابل اعتراض تصاویر اور تبصرے اپ لوڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا ان سے وابستہ لوگ بھی اس نظریے پر یقین رکھتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…