جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہیں،مولانا فضل الرحمن

datetime 5  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ رپورٹ نے ہارے موقف کو درست ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان عالمی طاقتوں کے کا مہرہ ہیں،قوم کو بتایا جائے مغرب و مشرق کے کن افراد اور کن تنظیموں نے پی ٹی آئی کو مالی مدد دیکر کون کون سے مقاصد حاصل کئے، ملکی اداروں کو قومی سلامتی کو درپیش خطرات بارے سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما اسلم غوری، مولانا امجد خان، مولانا راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سکیورٹنی کمیٹی کی رپوٹ ہم سب کے لئے چشم کشا ہے،عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ان 53 اکاونٹس کو چھپایا جن میں بیرون ممالک سے کئی مشتبہ اداروں اور افراد کی طرف سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی جا رہی تھی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ رپورٹ میں اس فنڈنگ میں خردبرد کے اشارے بھی انتہائی خطرناک رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جن غیرملکی قوتوں نے پی ٹی آئی کو بھاری مالی معاونت دی عمران اب انہی قوتوں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے۔پہلے اس اہم مقدمہ کو نمٹانے میں غیرمعمولی تاخیر نے کئی شکوک و شبہات پیدا کئے، اب گہرائی میں کی گئی تحقیق کے بعد ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی کے اساسی رکن اکبر ایس بابر کے الزامات درست تھے۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے اکبر ایس بابر کی حب الوطنی اور ثابت قدمی کے معترف ہیں جنہوں نے اپنے ملک سے وفاداری اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی درست رہنمائی کا فریضہ نہایت دلیری اور جانفشانی سے ادا کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وقت نے ہمارے موقف کو درست ثابت کر دیا کہ عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہے۔

ان کو ملکی سلامتی اور مسلم قوم کے مفادات سے کوئی سروکار نہیں،ان کا ساڑھے تین سالہ دور اس قوم کے مستقبل پہ تباہ کن اثرات ڈال گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اب سوال یہ ہے کہ ملکی اداروں کو بھی قومی سلامتی کو درپیش خطرات بارے سنجیدگی سے سوچنا چاہئے۔قوم کو بتایا جائے مغرب و مشرق کے کن افراد اور کن تنظیموں نے پی ٹی آئی کو مالی مدد دیکر کون کون سے مقاصد حاصل کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…