اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

یورپ، برطانیہ اور امریکا جانیوالی ائیرلائنز پر پابندی ختم

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بین الاقوامی ہوا بازی تنظیم (آئی سی او اے) نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد تمام پابندیاں ختم کرتے ہوتے ہوئے سول ایوی ایشن (سی اے اے) کو پائلٹس کے لائسنس جاری کرنے کی اجازت دے دی۔آئی سی اے او نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ کو خط میں لکھا کہ پاکستان نے تمام اعتراضات پر اطمینان بخش اقدامات کیے ہیں۔آئی سی اے او کے

اس اقدام کے بعد پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ، برطانیہ اور امریکا کے لیے عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔یاد رہے اقوام متحدہ کے ہوابازی کے ادارے ’آئی سی اے او‘ نے ستمبر 2020 میں پاکستان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اْس سال مئی میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے حادثے کے بعد جعلی لائسنس کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد اصلاحی کارروائی کرے اور کسی بھی نئے پائلٹ کو لائسنس کا اجرا روک دے۔پائلٹ لائسنس اسکینڈل نے پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری اور پی آئی اے کو بہت نقصان پہنچایا اور اسی کی وجہ سے یورپ اور امریکا کی جانب سے پروازوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔گزشتہ برس جون میں پاکستان نے ایئر لائن کے 262 پائلٹس کو اہلیت کی جانچ پڑتال کے امتحانات کے لیے گراؤنڈ کردیا تھا، یہ کارروائی کراچی میں 2020 میں ایک ہوائی جہاز کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے بعد کی گئی تھی۔رپورٹ سے پتا چلا تھا کہ پائلٹ معیاری طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکام رہے تھے اور الارم کو نظر انداز کیا گیا تھا۔یہ آڈٹ 6 شعبوں پائلٹ کی اہلیت، پرواز کے معیارات، ذاتی لائسنسنگ اور امتحان، فضائی نیوی گیشن سروسز، ایروڈرومز اور ہوائی جہاز کے حادثے میں کیا گیا۔آئی سی اے او کی ٹیم نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس، پی آئی اے کے دفاتر اور دیگر ایئر لائنز کے دفاتر کا دورہ کیا تھا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…