لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کوایشیا کا سب سے زیادہ مہنگا ملک بنادیا ،حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، عمران خان اور ان کی
ٹیم نے ملک کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے، وزیر اعظم نجانے کس خاموش انقلاب کی بات کررہے ہیں، عوام کو جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں ۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف حکومت ہر گزرتے دن عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملے کررہی ہے،عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنے والے جعلی حکمرانوں سے نجات ضروری ہوچکی ہے، عوامی مسائل میں اضافہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان نواز شریف کا اپنا ملک ہے انہیں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا حکومتی وزرا اور مشیروںکی بڑھکیں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کے حوصلہ پست نہیں کر سکتیں عمران خان اور اسکی حکومت کے جانے کو وقت آگیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ میاں نواز شریف کے دور میں ملک خوشحالی کی جانب گامزن تھا لیکن موجودہ حکمرانوں نے اپنی نا اہلی کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کا منجمد کرکے رکھ دیا ہے۔