اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بر طانیہ میں اہم شخصیات کے مجسمے لگے ہوئے ہیں اب لندن کے کسی اہم مقام پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا مجسمہ بھی نصب کیا جائے گا،شاندار اعلان کر دیا گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ میں جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے بر طانیہ کے بھر پور تعاون پر انکا شکر یہ اداکر تاہوں اور ڈینیل ہنان نے پاک اور بر طانیہ کے در میان تجارت کے فروغ کے لیے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے،اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بر طانیہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے لیے

ضروری ہیں،اب ہم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جسکے لیے دونوں ممالک کی بزنس کیمونٹی کے وفود کے بھی تبا دلے ہوں گے۔ان خیالات کااظہارگورنر پنجاب چوہدر ی محمد سرو رنے بر طانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن ڈینیل ہنان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بر طانیہ میں گاندھی سمیت دیگراہم شخصیات کے مجسمے لگے ہوئے ہیں اور اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لندن کے کسی اہم مقام پر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا مجسمہ بھی نصب کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈینیل ہنان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ بر طانیہ ہائوس آف لارڈ ز جلد یہ مجسمہ لگانے کی باقاعدہ منظوری دے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی کوشش کو بھی ڈینیل ہنان نے سراہا ہے اور افغانستان میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ وہاں غر بت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بھی ڈینیل ہنان نے مکمل تعاو ن کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ہم انکا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جی ایس پلس میں 2033تک توسیع کا معاملہ بھی انشا اللہ ضرور حل ہوگا اور پاکستان کو بزنس کے شعبے میں سالانہ اربوں ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ ڈینیل ہنان نے پر یس کانفر نس کے دوران کہا کہ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا شکریہ اداکر تاہوں جنہوں نے مجھے اس دورے کی دعوت دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 2022بہت اہم سال ہے جب پاکستان اپنی 75ویں سالگر ہ منائے گا اسی لیے ہم نے قائداعظم محمد علی جناح ؒکا مجسمہ لندن میں لگانے کی ہائوس آف لارڈز سے باقاعدہ منظوری دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات کو نہ صرف مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں بلکہ پاکستان میں معاشی استحکام بھی ہماری تر جیح ہے جسکے لیے ہم نے پاکستان کو جی ایس پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے پہلے بھی بھر پور سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی انکو بھر پور سپورٹ کر ینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن میں پاکستان نے جو مثالی کردار ادا کیا ہے اس کو بھی ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں آپ دیکھیں گے دونوں ممالک میں دوطر فہ تجارت میں بھی واضح اضافہ ہوگا۔ بر طا نیہ میں مقیم بزنس مین ڈاکٹر ناصر اعوان نے بھی پر یس کانفر نس کے دوران کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معاشی میدان میں کامیابی کے لیے پہلے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور آئندہ بھی ہم ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر ینگے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…