لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پرحملے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے ، پولیس نے ملزم ساجد گرما کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم محسن کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالوا دیا ہے اور لاہور سمیت پاکستان کی تمام ائیر لائنز پر
نام کا اندراج کروایا گیا۔ملزم کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ انٹرنیٹ رابطے کے سکرین شارٹس بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔ حملے میں استعمال ہونے والا پستول اسلحہ ڈیلر فخر سے خریدا گیا، ترکی سے امپورٹ شدہ پستول ڈیلر فخر سے ہوتا ہوا مرکزی ملزم محسن تک پہنچا،پستول پانچ مختلف افراد سے ہوتا ہوا محسن نے خریدا۔