جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈاکٹرعامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ایک مرتبہ پھر معافی مانگ لی

datetime 5  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگ لی۔خیال رہے کہ دو روز قبل عامر لیاقت حسین نے کراچی کے علاقے طارق روڈ پر قائم مدینہ مسجد کا دورہ کیا تھا، یہ وہی مسجد ہے جو مبینہ طور پر پارک کی زمین پر قائم ہے اور جسے سپریم کورٹ نے گرانے کا حکم دیا ہے۔عامر لیاقت حسین نے

اس موقع پر کہا تھا کہ میرے لیے یہ لفظ بہت اہمیت کا حامل ہے مدینہ ، ریاست مدینہ میں مدینہ مسجد گرا رہے ہیں۔دورانِ گفتگو کسی سے سوال کیا کہ حکومت تو آپ کی ہے اس حوالے سے آپ کیا کہتے ہیں؟ اس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ جو مسجدیں گراتی ہے وہ میری حکومت نہیں ہے۔اسی شخص نے پوچھا تو کیا خان صاحب کو شرم نہیں آئی؟ اس پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ ان کو شرم آتی تو وہ آتے۔دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میرے عزیز پی ٹی آئی کے ساتھیو، میرا وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اٹوٹ رشتہ ہے جو ختم نہیں ہوسکتا، جو بات آپ کو بری لگی ہے وہ یقینا آپ کو بری لگنی چاہیے لیکن بات کا تناظر چھپانا سب سے بری بات ہے۔اپنی صفائی دیتے ہوئے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ خان صاحب آپ کو شرم نہیں آتی ، شرم آتی ہے تو آتا ہے، یہ پورا جملہ آپ پڑھ لیں، پھر میں چپ ہو گیا۔ اس کے بعد میں نے کہا کہ شرم آتی ہے تو آتا ہے اور اقوام متحدہ میں آتا ہے۔ وہاں آتا ہے اور پھر وہاں آکر خطاب کرتا ہے لیکن میری بات کے بیچ کے حصے کو کاٹ کر اگلا حصہ نہیں دکھایا گیا۔ لیکن اس سب کے باوجود بھی میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں خان صاحب سے بھی معذرت چاہتا ہوں معافی مانگتا ہوں اور میں ان کے پاس جاکر بھی ان سے معافی مانگوں گا۔ ان کا عامر ایسا نہیں ہے ، ان کا عامر انہیں بہت چاہتا ہے، بہت محبت کرتا ہے اور دل سے محبت کرتا ہے۔ویڈیو میں اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں اپنے جملے پر قائم ہوں کہ جو حکومتیں مسجد گراتی ہیں وہ ہماری نہیں ہوتیں، تو ہماری حکومت تو کوئی مسجد گرا ہی نہیں رہی۔ تو پھر یہ ہماری حکومت کیسے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…