منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

جاپان میں ایک اور پاکستانی کی میت کو نذر آتش کر دیا گیا

datetime 4  جنوری‬‮  2022 |

ٹوکیو ( آن لائن) جاپان میں مقیم لاہور سے تعلق رکھنے والے سینئر پاکستانی راشد محمود خان کی میت کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔صرف 6 ماہ کے عرصے کے دوران دوسرے پاکستانی کو وفات کے بعد نذرِ آتش کر دیا گیا، واقعے پر جاپان میں پاکستانی کمیونٹی رنج و غم میں مبتلا ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق

جاپان میں مقیم 50 سالہ سینئر پاکستانی راشد محمود خان چند روز قبل انتقال کر گئے جس کے بعد اسپتال اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ان کی میت کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔کئی دنوں تک رابطہ نہ ہونے کے بعد ان کے قریبی دوست ملک نور اعوان نے اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان کا انتقال ہوچکا ہے اور ان کی آخری رسومات جاپانی انداز میں ادا کر دی گئی ہیں۔راشد محمود خان کی کوئی اولاد نہ تھی اور ان کی جاپانی اہلیہ کا کسی پاکستانی یا مسلمان تنظیم سے رابطہ نہیں تھا۔سینئر پاکستانی ملک نور اعوان، عابد حسین، ملک یونس، چوہدری عنصر سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جاپان حکومت سے اس مسئلے کو اٹھایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…