سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے جون 2022تک ڈالر اور پیٹرول کی قیمت دو سو روپے تک پہنچ جانے کا دعوی کرتے ہوئے کہاہے کہ اس حکومت نے معیشت اور ملکی حالات کا جو حشر کیا ہے آنے والی حکومت کو انہیں معمول پرلانے میں پانچ سال۔لگ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ
ڈالر اور پیٹرول کی قیمت دو سو روپے تک پہنچ جانے کی بات اب نوشتہ دیوار ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جب سے وجود میں آئی ہے وہ ڈرائی کلین ہی ہے اس لیے تو وہ ہر بار فارن فنڈنگ پر اسٹے لیلیتی ہے اور اسٹے اس لیے لیتی۔ہے کہ اس کی کہیں فارن فنڈنگ سب کے سامنے نہ آجائے پی ٹی آئی والے اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ دھرتی بھی ہل۔جائے پیپلزپارٹی فارن فڈنگ چیک کرانے کے لیے تیار ہے وہ ہر الیکشن میں اپنا رٹن الیکشن کمیشن میں جمع کراتی ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اکانومی ڈالر اور روپیکے درمیان کا فرق پتہ نہیں ہے اسے یہ تک پتہ نہیں کہ ڈالر کے ساتھ گیس ،بجلی ،تیل اور ملکی معیشت وابستہ ہے یہ لوگ منی بجٹ کے ذریعے ملک کو گروی رکھنے جارہیہیں منی بجٹ کے بعد ملک میں ایک نہیں دو وزیر اعظم ہونگے ایک ایگزیکٹیو وزیراعظم اور دوسرا اسٹیٹ بنک کا گورنر بھی وزیر اعظم ثابت ہوگا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کے جھوٹ کی وجہ سے ملکی معشیت تباہ ہوچکی ہے خارجہ پالیسی ناکام۔ہوچکی ہے اور مسئلہ کشمیر کا ستیا ناس کردیا گیاہے۔#