منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

مریم نواز اور پرویز رشید کی ایک اور مبینہ آڈیو کال لیک ، جیو نیوز کے صحافیوں کے بارے میں کیا باتیں کیں، ? تہلکہ خیزانکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف اور پرویز رشید کے مابین مبینہ ایک اور آڈیو سامنے آگئی جس میں جیو نیوز کے صحافیوں سے متعلق بات چیت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور پرویز رشید کے درمیان مبینہ آڈیو میں حسن نثار اور ارشاد بھٹی کی

صحافت پر تنقید کی گئی ۔ مبینہ آڈیو میں پرویز رشید کہتے ہیں کہ حسن نثار ہمیں سکوربورڈ(رپورٹ کارڈ )میں ہمیں گالیاں دیتے ہیں اس میں ارشاد بھٹی بھی شامل ہو گئے ہیں اس کا آپ کو بخوبی علم ہے وہ بہت گھٹیا گفتگو کرتا ہے ۔ پرویز رشید کا کہنا تھا مظہر عباس کی گفتگو بھی ہمارے خلاف ہوتی ہے طنز و مذاق بھی ہوتا ہے وہاں کوئی ایسا بندہ نہیں جسے ہمارا سپوک پرسن کہا جا سکے ۔ صحافی ستا ر بابر آزادنہ رائے رکھتا ہے ۔ مبینہ آڈیو میں اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستار بابر بھی ہمارے حق میں نہیں بات کرتے ۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حفیظ اللہ نیازی ہمارا نقطہ تو نہیں دیتا لیکن جس طرح ہمیں گالیاں دیتے ہیں اسی طرح وہ عمران خان کیخلاف بھی بولتے ہیں اس لیے انہیں ہٹا دیا گیا اور انکا کالم بھی بندکیا گیا ہے ۔ یہ بڑی ناانصافی اور زیادتی ہے ۔ مبینہ آڈیو میں مریم نواز نے کہا کہ انکل میں پوچھوں گی نا کہ بتائو پہلے ہٹایا کیوں ہے ؟ جس کے جواب میں کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ آپ بات کریں ، اس معاملے پر میر شکیل سے بات بھی بات کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…