جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایسی یادیں ہیں جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے، ڈیل اسٹین کا محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر پیغام

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (این این آئی)سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی پاکستانی اسٹار آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری

ایسی یادیں ہیں کہ جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ کیریئر میں بولر اور بیٹر کے درمیان میدان میں اگر جنگوں کی بات کی جائے گی تو اس میں محمد حفیظ اور ڈیل اسٹین کی کرکٹ جنگ کا تذکرہ بھی لازمی ہوگا جسے کرکٹ شائقین نے خوب انجوائے بھی کیا تھا تاہم اب محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیل اسٹین نے ان کے لیے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد حفیظ کے ساتھ بہت بڑی جنگیں ہوئیں، لیکن دن کے اختتام پر ہم نے اچھا وقت گزارا۔ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ ہماری ایسی یادیں ہیں کہ جنہیں یاد کرکے ہمیشہ لطف اندوز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں شاندار انٹرنیشنل کیریئر پر محمد حفیظ کو مبارکباد دیتا ہوں۔سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے اپنے لوگوں کو متاثر کیا اور اچھے انداز میں گیم کھیلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…