پی آئی اے نے کوئٹہ سے متحدہ عرب امارت کے لیے اپنے آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا

4  جنوری‬‮  2022

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے کوئٹہ سے متحدہ عرب امارت کے لیے اپنے آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ پیر کو پہلی پرواز کی تمام ٹکٹس فروخت ہو گئی تھیں تاہم کوئٹہ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے پرواز منسوخ کر دی گئی۔پی آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کوئٹہ سے دبئی کے لیے ہفتے میں ایک پرواز ہر سوموار کو چلائی جائے گی۔

جلد ان پروازوں کی تعداد ہفتہ وار دو کر دی جائے گی۔کوئٹہ میں ایک سادہ تقریب میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی براہ راست فلائٹ سروس کا افتتاح کیا۔قاسم سوری کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے لوگوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور مزدوری کرتے ہیں اور انہیں دبئی جانے کے لیے پہلے کراچی جانا پڑتا تھا جس کے باعث ان پر اضافی اخراجات کا بوجھ بھی پڑتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے دبئی کے لیے براہ راست پرواز بلوچستان کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو پی آئی اے نے پورا کیا۔ قاسم سوری کے مطابق کوئٹہ کے راستے بہت سے افغان باشندے بھی دبئی جانا چاہتے ہیں جو پی آئی اے کی فلائٹ سروس سے مستفید ہوں گے۔پی آئی اے کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ منیجر بلال افضل نے بتایا کہ پی آئی اے نے کوئٹہ سے دبئی کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز صارفین کے مطالبے پر کیا ہے۔ بلال افضل کے مطابق کورونا کے باعث ٹریول اینڈ ٹوریزم انڈسٹری متاثر ہوئی اور پوری دنیا میں ایئر لائنز کو اپنے آپریشن محدود کرنے پڑے تاہم پی آئی اے نے ان حالات کو اثر انداز نہیں ہونے دیا اور اس دوران کوئٹہ سے پشاور، ژوب سے کراچی کی پروازوں کا آغاز کیا۔ تربت اور گوادر سے بھی ہفتہ وار پانچ پروازیں بیرون ملک چلائی جا رہی ہیں۔ پی آئی اے کے سیلز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے

شبیر ترین نے اردو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ ایئر پورٹ کے مرکزی رن وے پر کام کیا جا رہا ہے اس لیے متبادل رن وے استعمال کر رہے ہیں۔ اس روٹ پر فی الحال ایئر بس 320 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں جس میں مسافروں کی گنجائش 161 ہے۔شبیر ترین کے مطابق پہلی پرواز کی تمام ٹکٹس بک ہوگئی تھیں لیکن کوئٹہ میں حد نگاہ پانچ

کلومیٹر سے کم ہونے کی وجہ سے سول ایوی ایشن کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پرواز منسوخ کر دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ مسافروں کو ان کی خواہش کے مطابق کراچی سے دبئی جانے والی دوسری پرواز اگلے ہفتے کی پرواز میں ایڈجسٹ یا پھر ٹکٹس ری فنڈ کیے جا رہے ہیں۔پی آئی اے عہدیدار کے مطابق قومی ایئر لائن نے یکطرفہ کرایہ 25 ہزار روپے اور دو طرفہ کرایہ 50 ہزار روپے مقرر کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…